BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو , عدن ہوائی اڈے پر دو میزائل حملے، حوثیوں کا سعودی فضائی حملوں میں 14 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ
یمن میں حکومتی حکام نے حوثیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے جبکہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ سعودی فضائی حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
عمران خان کی بہن نورین نیازی کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقلی: ’اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں‘
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی کو بدھ کی رات جیل میں طبیعت خراب ہونے کے بعد لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔
نیتن یاہو نے عرب جماعتوں پر اسرائیلی الیکشن ’چوری‘ کرنے کا الزام کیوں لگایا؟
ایکس پر نیتن یاہو کے اکاؤنٹ سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’اسرائیل میں ہونے والے انتخابات (مبینہ طور پر) عرب جماعتوں نے چوری کیے ہیں۔‘ عرب اسرائیلی کون ہیں؟
’اچانک دھماکے شروع ہوئے اور چاروں طرف دھواں دھواں ہو گیا‘: انگور اڈہ میں پاکستان اور افغان طالبان میں سرحدی جھڑپ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟
انگور اڈہ میں فائرنگ اور گولہ باری کے واقعے پر پاکستانی اور افغان حکام کے بیانات میں اختلاف ہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے شروع کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
’ہمارے خلاف مقدمات جبری گمشدگیوں کے کیسز کی پیروی پر درج کیے گئے‘: ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کا دعویٰ
پاکستان میں جبری گمشدگیوں کے مقدمات کی پیروی کرنے والی انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں مبینہ سکیورٹی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام پر اُن کے خلاف درج مقدمہ ملک میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور وکلا کو نشانہ بنانے کے وسیع تر سلسلے کی کڑی ہے۔
ایران پر حملے کے فوراً بعد ’موساد‘ کی جاری کردہ خفیہ آپریشن کی ویڈیو اور سینکڑوں ایرانیوں کی گرفتاری کا معمہ
13 جون 2025 کی صبح جب اسرائیل نے ایران پر ابتدائی حملے شروع کیے گئے، تو اس کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے سرکاری لوگو کے ساتھ ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں بظاہر موساد کے اہلکاروں کو ایرانی سرزمین پر فوجی ساز و سامان تیار اور نصب کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: ’عدلیہ کے اداروں پر ایگزیکٹیو کا بڑھتا اثر ججوں کی تقرری، تبادلوں تک پھیل چکا ہے‘
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صدرِ مملکت کو ارسال کیے گئے استعفیٰ میں انھوں نے اپنی صحت، ذاتی وجوہات اور ضمیر کی آواز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد ہائی کورٹس کی خود مختاری اور عدالتی آزادی متاثر ہوئی ہے۔
کوشش کیے بغیر زیادہ ورزش کیسے کی جا سکتی ہے؟
زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے باقاعدہ ورزش کے لیے الگ سے وقت نکالنا ضروری ہے، لیکن نئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ روزمرہ زندگی میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی جسمانی حرکات، جنھیں ماہرین ’اتفاقی ورزش‘ کہتے ہیں، بھی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتی ہیں۔
دبئی میں 51 کروڑ روپے میں نیلام ہونے والی نمبر پلیٹ میں خاص کیا ہے؟
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے لگژری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی کے دوران مجموعی طور پر 65.721 ملین درہم تقریباً چار ارب 97 کروڑ 19 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































