صدر ٹرمپ: آخر ایرانی عوام کب اٹھ کھڑے ہوں گے اور لڑیں گے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کی پرواہ نہیں اگر ایرانی کوئی ایسا معاہدہ کر بھی لیتے ہیں جسے وہ بے معنی سمجھتے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ’موجودہ صورتِ حال کو کہیں زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔‘
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی صرف ایک ناگزیر انجام کو ٹالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’آخر ایرانی عوام کب اٹھ کھڑے ہوں گے اور لڑیں گے؟‘