طالبان کا صحت کے شعبے سے منسلک خواتین کو کام پر واپس لوٹنے پر زور
طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ خواتین جو وزارت صحت کے لیے کام کرتی ہیں وہ اپنی نوکریوں پر دوبارہ جانا شروع کریں۔
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین عملہ کابک اور ملک کے دیگر صوبوں میں ’اپنی معمول کی ذمہ داریاں‘ نبھائے۔
انھوں نے کسی اور شعبے سے منسلک خواتین کے لیے ایسا پیغام نہیں دیا۔ دو ہفتے قبل کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے افغان خواتین نے اپنے ڈر و خوف کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان طالبان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کابل شہر کے افراد ’اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سرکاری چیزیں‘ ایک ہفتے کے اندر واپس کر دیں۔