طالبان عبوری حکومت کے کم سے کم 14 اراکین اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ میں

،تصویر کا ذریعہBBC/Alamy.Getty Images
گذشتہ روز طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا تھا اور کابینہ کے 27 عہدیداروں کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی۔
اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے دہشتگردوں کی ایک بلیک لسٹ موجود ہے جس میں ایسے افراد شامل ہیں جو عالمی طور پر مطلوب ہیں۔ اس فہرست میں ان ناموں کو ڈھونڈنے پر معلوم ہوا کہ 27 میں سے نئی افغان کابینہ کے کم سے کم 14 اراکین اقوامِ متحدہ کی دہشتگردوں کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔ تاہم یہ تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
ذیل فہرست میں ان 14 افراد اور موجودہ عبوری حکومت میں ان کے عہدے درج ہیں:
- ملا محمد حسن اخوند، وزیرِ اعظم
- ملا عبدالغنی برادر، نائب وزیرِ اعظم
- مولوی عبدالسلام حنفی، نائب وزیرِ اعظم
- مولوی محمد یعقوب مجاہد، دفاع
- ملّا سراج الدین حقانی، داخلہ
- امیر خان متقی، خارجہ
- ملّا عبداللطیف منصور، پانی و بجلی
- نجیب اللہ حقانی، برقی مواصلات
- خلیل الرحمان حقانی، پناہ گزین افراد
- عبدالحق وثیق، انٹیلیجنس
- قاری دین محمد حنیف، اقتصادیات
- نوراللہ نوری، سرحد و قبائل
- شیر محمد عباس ستانکزئی، نائب وزیرِ خارجہ اُمور
- مولوی نور جلال، نائب وزیرِ خارجہ
خیال رہے کہ دیگر 13 افراد میں سے اکثر مختلف عرفیت سے بھی جانے جاتے ہیں اور اس فہرست کے ذریعے ان ناموں کے حوالے سے تصدیق کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔




















