پاکستان: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 839 دکانیں اور تین صنعتی یونٹ سیل

،تصویر کا ذریعہReuters
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9305 جگہوں پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دی گئی ہدایات یا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔
نیشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ان میں سے 839 سے زیادہ مارکیٹوں یا دکانوں اور تین صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔
اس کے علاوہ 1522 ٹرانسپورٹروں پر بھی جرمانہ کیا گیا۔
پاکستان بھر میں ایس اور پیز کی خلاف ورزیوں اور ان پر عمل درآمد کے اقدامات کی تفصیلات:
سندھ:
خلاف ورزیاں: 681
بند یا سیل: بازار یا دکانیں 70، ٹرانسپورٹ 8
پنجاب:
خلاف ورزیاں: 2287
بند یا سیل: بازار یا دکانیں 368، صنعت یونٹ 2، ٹرانسپورٹ 987
خیبر پختونخوا:
خلاف ورزیاں: 4684
بند یا سیل: بازار یا دکانیں 167، ٹرانسپورٹ 115
بلوچستان:
خلاف ورزیاں: 703
بند یا سیل: بازار یا دکانیں 97
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر:
خلاف ورزیاں: 683
بند یا سیل: بازار یا دکانیں 73، صنعت یونٹ 1، ٹرانسپورٹ 285
گلگت بلتستان:
خلاف ورزیاں: 267
بند یا سیل: بازار یا دکانیں 64، ٹرانسپورٹ 127














