کورونا سے بچنا ہے تو کون سا ماسک پہنیں؟, ماسک کوئی بھی ہو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اس کا پہننا ضروری ہے لیکن زیادہ محفوظ کیا ہے؟

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک دو لاکھ 31 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ قازقستان میں کورونا کے متاثرین میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے میئر نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا کے متاثرین میں اضافہ ہوتا رہا تو اگلے دو ہفتوں میں ہسپتالوں میں بستر کم پڑ سکتے ہیں۔


بلوچستان میں کورونا کے48 نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 10814 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 123 ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 5 جولائی 2020 کو کورونا کے 295 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 48 پازیٹو آئے۔
بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 51016 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے40202 کے نتائج منفی آئے۔
بلوچستان میں مجموعی طوپر پر108071 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔
صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 5885 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔


پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں مزید 273 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 28116 ہو گئی ہے۔
گذشہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 افراد ہلاک (5 پشاور ، 20 ایبٹ آباد، 01 کرک) ہوئے جس کے بعد مزید ہلاکتوں کی تعداد 1028 تک پہنچ گئی ہے۔
اسی اثنا میں مزید 186 افراد صحت یاب ہوئے۔ صوبے میں وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16428 ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام

،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA
بلوچستان میں سابق وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی رہنما آیت اللہ درانی کورونا کے باعث وفات پا گئے ہیں۔
فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
کورونا سے متاثر ہونے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث ان کو پانچ روز قبل فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ وینٹیلیٹر پر تھے۔
آیت اللہ درانی کا تعلق کوئٹہ سے متصل ضلع مستونگ سے تھا اور وہ قیام پاکستان سے قبل سیاسی حوالے سے متحرک رہنما مولانا محمد عمر کے صاحبزادے تھے۔
آیت اللہ درانی کا شمارپیپلزپارٹی کے جیالے رہنماﺅں اور کارکنوں میں ہوتا تھا۔ وہ پیپلزاسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز پارٹی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ انھوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ رکن قومی اسمبلی متخب ہونے کے علاوہ آیت اللہ درانی وفاقی وزیر برائے مملکت کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
بی بی سی کی لائیو کوریج پر ابھی آنے والوں کے لیے امریکہ کی تازہ صورتحال

برطانیہ میں محکمہ صحت کے مطابق مزید 22 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 44220 ہو گئی ہے۔
برطانیہ میں مزید 516 افراد میں کووڈ 19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
برطانیہ میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 285416 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات کے پیش نظر پشاور کی یوسی تہکال بالا میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت میں یوسی تہکال بالا میں کل 6 جولائی چار بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں داخلے اور انخلا کی اجازت نہیں ہوگی۔
پشاور کے ڈی سی کے مطابق ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔
ان علاقوں میں صرف ضروری اشیا خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گی ہیںگ
ڈی سی پشاور کے مطابق خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

،تصویر کا ذریعہDC Peshawar


،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر مزید 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
این ایچ ایس کے مطابق تازہ ہلاکتوں کے بعد انگلینڈ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 28889 ہو گئی ہے۔
ادھر ویلز میں عوامی صحت مرکز کے مطابق ایک اور شخص کی کورونا کے باعث ہلاک ہوئی ہے جس کے بعد ویلز مںی وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1531 ہو گئی ہے۔
انڈیا کی ریاست جھارکھنڈ کے علاقوں کھونٹی اور جمشید پور میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات پر جھڑپوں میں کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
جمشید پور میں پولیس نے 2 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
جمشید پور میں بھونیڈیہ برننگ گھاٹ میں ایک شحص کی کورونا سے ہلاکت کے بعد ، لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اس میں دو خواتین پولیس اہلکاروں سمیت کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
مذاکرات کے بعد وہاں آحری رسومات ہو سکیں۔
اسی دوران ، قریبی علاقے کے لوگوں نے کھونٹی کے مہادیو مانڈہ کے قبرستان میں اسی طرح کی لاش کو دفنانے کے لیے احتجاج کیا۔ اس کے بعد انتظامی عہدیداروں کے اقدام پر نعش کو رانچی میں سپردخاک کردیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انّیا کی ریاست مغربی بنگال میں، کورونا کے متاثرین کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔اس وائرس کی وجہ سے وہاں اب تک 736 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پلازما تھراپی کے ذریعے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے کولکتہ کے ایک نجی اسپتال میں پلازما بینک بنایا جارہا ہے۔
پلازما تھراپی حکومتی سطح پر شروع ہوچکی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہسپتال میں پلازما بینک بنایا جائے۔
ہسپتال کے چیئرمین آلوک رائے کہتے ہیں ،’ یہ کام اسی ہفتے مکمل ہوجائے گا۔ اس کے بعد اس تکنیک سے علاج شروع کیا جائے گا۔‘
مایا پور انتظامی کونسل کے نائب صدر ، مادھو گورنگ داس کا کہنا ہے ، ’ریاستی حکومت نے یکم جون سے مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت دی تھی، لیکن زائرین کی حفاظت کا خیال رکھتے ہوئے، ہم نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد انہیں کھولا ہے۔ یہاں آنے والوں کے لیے ماسک پہننا اور سماجی دوری رکھنا لازمی ہوگا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔
حکومت پنجاب کے مطابق ڈیوٹی کےدوران کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے ریسکیو ملازمین کو ’شہید پیکیج‘ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس کے تحت کورونا کے حوالےسے ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو 1122کےعملےکو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دیا جائےگا۔
کورونا ڈیوٹی کرنے والے پنجاب ایمرجنسی سروس کے افسروں، اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔ جبکہ کورونا کے حوالے سے ڈیوٹی پر مامور ریسکیو افسروں اور ملازمین کو وبا کے خاتمے تک خصوصی الاؤنس ملتا رہے گا۔
کورونا کے حوالے سےڈیوٹی کے دوران جان گنوانے والے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔ جبکہ گریڈ 17 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ روپے ادا کیے جائے گے۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ان کے لیے یہ الاؤنس حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔

،تصویر کا ذریعہEPA
اتوار سے ایران میں عوام کے لیے تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ صدر روحانی نے خبردار کیا ہے کہ اس اصول کو لاگو کروانے کے لیے پولیس اور پیراملٹری ملیشیا کو اختیارات دیے گئے ہیں۔
جو لوگ اس کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے ان کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی، جن میں بنیادی ریاستی سہولیات کی فراہمی پر پابندی شامل ہے۔ اس کے علاوہ کام کی جگہوں پر اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان مقامات کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد اس کے پانچ صوبوں میں قصبوں اور شہروں میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
ایران میں اب تک 237000 مصدقہ کیسز ہیں جبکہ وبا کے باعث 11000 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایران مشرق وسطی کا سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والا ملک ہے۔ ملک میں اب بھی ایسی اطلاعات ہیں کے متاثرین کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں 10705 نمونے ٹیسٹ کیے گئےمیں سے 2222 نئے کیسز سامنے آئے۔
اب تک سندھ بھر میں مجموعی طور پر 94528 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
آج کورونا وائرس کے مزید 25 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ وبا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 1526 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت 39837 مریض زیرعلاج ہیںجن میں سے 37875 گھروں اور 340 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں۔ اس وقت 1622 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ زیرعلاج مریضوں میں 623 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےاور 74 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آج مزید 777 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے،جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 53164 ہوگئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہCM HOUSE SINDH
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں انفیکشن ڈزیز ہسپتال نیپا کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعلی کے مطابق یہ ہسپتال 400 بستروں پر مشتمل ہے۔ سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں ہسپتال کا بلاک اے اور بی تیار کیا ہے یہ جلد 200 بستروں کے ہسپتال کے طور پر کام کرے گا۔
نیپا ہسپتال کو ریسرچ سینٹر کا بھی درجہ دے دیا گیا ہے اور اس وقت ہسپتال کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا کام مکمل ہے۔
وزیر اعلی سندھ کے مطابق ’آج 54 بستروں کا اسپتال فنکشنل ہوگیا ہے اور ہسپتال کے گراؤنڈ فلور پر 8 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی کی سہولت موجود ہے۔
ہسپتال میں 16 بستروں کا آئی سی یو بمہ وینٹی لیٹرز قائم کیا گیا ہےجبکہ اس میں 34 ڈی ایچ یو بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
اگلے 6 ہفتوں میں 23 آئی سی یو بستروں اور 88 ڈی ایچ یو بیڈز شروع کیے جائیں گے۔ اس ہسپتال میں 500 ایم اے ایکسرے مشین، موبائل ایکسرے یونٹ اور الٹرا سائونڈ مشین لگائی گئیں ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق ’یہ ایک اسٹیٹ آف آرٹ کورونا وائرس کے مریضوں کا ہسپتال ہوگا‘۔

،تصویر کا ذریعہEPA
روس میں وزرات صحت کے حکام کے مطابق اتوار کو کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 10161 تک پہنچ گئی ہے۔
ان کے بقول گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6736 افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 134 افراد ہلاک ہو گئے۔
روس کے دار الحکومت ماسکو تاحال ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔
اسرائیل حکام نے ہزاروں افراد کو قطرنطینہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹز کا کہنا تھا کہ ’ہم جتنا جلد ممکن ہو سکے معیشت کو بحال کرنا چاہتےہیں لیکن انفکیشنز کی تعداد بڑھ رہی ہے یہ کسی بلند چوٹی کی طرح لگ رہی ہے جس کے بعد ہم اس کے بارے میں زیادہ شدت سے اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔`
اسرائیلی اخبار روز نامہ ہاریتز کے مطابق کم از کم 30000 افراد جمعرات سے قرنطینہ میں جائیں گے۔