درگاہ لعل شہباز قلندر کھولنے کا مطالبہ: ’کاروبار کا واحد ذریعہ مزار ہے جو چار ماہ سے بند پڑا ہے‘
سیہون شریف کے شہریوں اور دکانداروں نے درگاہ لعل شہباز قلندر کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیہون میں شہریوں اور دوکانداروں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے ایک ریلی منعقد کی۔
ریلی کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ حضرت لعل شھباز قلندر کے مزار کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے۔
مظاہرین کے مطابق مزار قلندر لعل شہباز بند ہونے سے سیہون کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے، اور سیہون کی معیشیت متاثر ہورہی ہے مگر کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیہون کے رہائشیوں کے لیے کاروبار کا واحد ذریعہ مزار ہے جو چار ماہ سے بند پڑا ہے۔