خیبر پختونخوا میں سیاحوں کو علاقہ چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا نوٹس
ایبٹ آباد, گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے گلیات میں موجود سیاحوں کو 24 گھنٹے میں علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سیاحتی مقامات میں سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔
گلیات میں سیاحوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاعات کے بعد انتظامیہ نے گلیات کے کچھ ہوٹل اور ریسٹ ہاوس مالکان کو 24 گھنٹے کے اندر اپنی عمارتوں کو خالی کروانے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ گلیات میں موجود سیاحوں اور صوبائی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کر دیا۔