BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو , ایران اور امریکہ معاہدے کے قریب ہیں: ترکی میں امریکہ کے سفیر کا دعویٰ
ترکی میں امریکہ کے سفیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے شام اور عراق کے لیے خصوصی نمائندے ٹام باراک کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور تہران فوجی کشیدگی میں کمی سے متعلق ایک معاہدے تک پہنچنے کے بہت قریب ہیں۔
شوہر کو سرپرائز دینے کے لیے بچے کے ہمراہ میراتھن میں شریک کلثوم بانو: ’بچوں کی پیدائش کے بعد زندگی ختم نہیں ہو جاتی‘
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سری نگر میں ایک خاتون نے جب اپنے بچے کو جسم کے ساتھ باندھ کر ہاف میراتھن میں دوڑنا شروع کیا تو شرکا اور تماشائیوں کی نظریں ان پر مرکوز ہو گئیں۔
تائیوان کی ایئر لائنز پاکستانی فضائی حدود سے کیوں گزر رہی تھیں اور انھیں روکنے کی خبروں کے پیچھے کیا کہانی ہے؟
مشرقی ایشیائی ملک تائیوان کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں پاکستان نے ان کی کم از کم دو ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ یہ خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان نے مبینہ طور پر’عجلت میں‘ اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
انڈیا اور چین کے تعلقات میں بہتری آ رہی تھی، پھر ایک سرحدی افسر کے بیان نے نیا تنازع چھیڑ دیا
انڈیا اور چین کے تعلقات میں 2020 کی سرحدی جھڑپوں کے بعد بہتری آ رہی تھی، لیکن ایک انڈین سرحدی افسر کے دعوے نے نئی کشیدگی کو جنم دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق چین متنازع سرحدی علاقوں میں بتدریج اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے، جبکہ انڈیا کی اپوزیشن مودی حکومت پر بیجنگ کے سامنے نرمی برتنے کا الزام لگا رہی ہے۔
’ایران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا‘: تہران اجلاس سے کشمیر کمیٹی تک خواجہ آصف اور مولانا فضل الرحمٰن آمنے سامنے
خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمٰن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ زیرِ غور نہیں تھا، اس لیے ان کی وہاں موجودگی ضروری نہیں تھی۔ دونوں رہنماؤں نے قومی اسمبلی میں تہران اجلاس، کشمیر کمیٹی، معدنیات اور گورنر راج سمیت مختلف سیاسی و آئینی معاملات پر ایک دوسرے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
مریم نواز کا ’تھپڑ کے بدلے تھپڑ‘ کا موقف: کیا قانون زیرِ حراست ملزم کو سزا دینے کی اجازت دیتا ہے؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’کچھ لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کل کو آپ پر مقدمے بنیں گے، لیکن میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مریم نواز شریف کو اُس کی پرواہ نہیں ہے کہ کل کو اس کے اُوپر کون سا مقدمہ بنے گا۔ مریم نواز اللہ کو جواب دہ ہے کیونکہ یہ کُرسی مجھے اللہ اور پنجاب کے عوام نے دی ہے۔‘
سڑک سے سکیورٹی رکاوٹ ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید اور جرمانے کی سزا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سڑک سے سکیورٹی بیریئرز ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت درج ایک مقدمے میں پاکستان میں جبری گمشدگیوں کے مقدمات کی پیروی کرنے والی انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو دس، دس سال قید کی سزا سُنا دی ہے۔
’میں ایک بھوت کے ساتھ رہتی ہوں‘: جاپان میں ’آسیب زدہ‘ سمجھے جانے والے گھروں کی مانگ کیوں بڑھ رہی ہے؟
سنہ 2021 میں جاری ہونے والے حکومتی رہنما اصولوں کے مطابق اسٹیٹ ایجنٹس پر لازم ہے کہ وہ خریداروں یا کرایہ داروں کو ایسی اموات کے بارے میں آگاہ کریں جو خودکشی، قتل، آتش زدگی یا اس صورت میں ہوئی ہوں جب لاش طویل عرصے تک دریافت نہ ہو سکی ہو۔ کرائے کی جائیداد کی صورت میں یہ معلومات تین سال تک ظاہر کرنا ضروری ہیں، جبکہ فروخت کے لیے پیش کی جانے والی جائیدادوں کے بارے میں یہ معلومات غیر معینہ مدت تک فراہم کی جانی چاہییں۔
نیتن یاہو نے عرب جماعتوں پر اسرائیلی الیکشن ’چوری‘ کرنے کا الزام کیوں لگایا؟
ایکس پر نیتن یاہو کے اکاؤنٹ سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’اسرائیل میں ہونے والے انتخابات (مبینہ طور پر) عرب جماعتوں نے چوری کیے ہیں۔‘ عرب اسرائیلی کون ہیں؟
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































