یمن: تنازعے اور بھوک کے سائے میں نومولود جڑواں بچوں کی زندگی کی جنگ جاری

یمن: تنازعے اور بھوک کے سائے میں نومولود جڑواں بچوں کی زندگی کی جنگ جاری
وقت اشاعت

سات ہفتے کے جڑواں بچوں رغد اور رعد کے خاندان کو حکومت کی حمایت یافتہ فورسز اور حوثیوں کے درمیان جاری لڑائی کے باعث اپنا گھر چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی۔ اس تنازعے نے ملک میں پہلے سے جاری غذائی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق وہاں شہری شدید خطرات سے دوچار ہیں اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث خوراک کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں جڑواں بچوں کے والدین بی بی سی کی نامہ نگاراورلا گورین کو بتاتے ہیں کہ وہ اپنی جانیں بچانے کے لیے کیسے بھاگے اور اپنے بچوں کے لیے خوراک کا انتظام کرنے میں کن مشکلات سے گزرے۔