افغان صحافی ہوائی اڈے پر موجود اپنی دوست کے لیے پریشان, میں یہاں مر جاؤنگی مگر میں یہاں سے نہیں جاؤنگی! سوری
افغانستان سے تعلق رکھنے والی صحافی عائشہ احمد نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ ان کا اپنی ایک دوست سے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جسے انھوں نے وہ علاقہ چھوڑنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
عائشہ احمد نے اپنی دوست کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ عائشہ احمد کے مطابق انھوں نے اپنی دوست کو متعدد بار فون کیا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ ان کے مطابق ان کے واٹس ایپ پر ان کی دوست کی ابھی بھی آواز محفوظ ہے جس میں وہ میں یہاں مر جاؤں گی مگر یہاں سے نہیں جاؤں گی! سوری