نیوزی لینڈ میں ایک شخص عدالت میں پیش ہوا ہے جو حال ہی میں ایک قرنطینہ سنٹر سے فرار ہوا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ وہ شخص شراب لینے کے لیے آئسولیشن سے نکلا تھا۔
52 سالہ مارٹن جیمز نے مبینہ طور پر ہیملٹن میں ایک قرنطینہ مرکز کی باڑ کاٹ کر فرار حاصل کی تھی۔
ان پر صحت عامہ کے حوالے سے حکم کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں ہر آئسولیشن سنٹر اور قرنطینہ مرکز پر پولیس مامور رہے گی۔
مارٹن جیمز سے قبل بھی کورونا وائرس کا ایک 32 سالہ مریض آئسولیشن سے نکل کر آکلینڈ کی سپر مارکیٹ سیر کے لیے چلا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک ایسی جگہ سے باہر نکلا جہاں دوبارہ حفاظتی تار کو تبدیل کیا جا رہا تھا۔
اسی طرح اس سے قبل ایک خاتون ایک تار پر چڑھتے ہوئے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ دو گھنٹوں کے بعد وہ قریبی علاقے میں پائی گئی۔
آئسولیشن سنٹرز کی ذمہ دار وزیر میگن ووڈز کا کہنا ہے کہ جو ان آئسولیشن سنٹرز سے باہر نکلے گا وہ ایک سنگین خود غرضی مرتکب ہو گا اور ہم ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔