آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سپین میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، کم از کم 68 افراد ہلاک
سپین میں ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 تک جا پہنچی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ہسپانوی وزیرِ ٹرانسپورٹ آسکر پوینتے نے حادثے کو ’واقعی ناقابلِ یقین‘ قرار دیا ہے۔ یہ حادثہ دارالحکومت میڈرڈ کے جنوب میں اوردا کے قریب پیش آیا، جہاں رینفے کی ٹرین پٹری پر کھڑی ایریو کی ٹرین سے ٹکرا گئی۔
آسکر پوینتے کے مطابق، کمپیوٹر نظام میں خرابی کے باعث ابتدائی طور پر چھ ٹرینیں روک دی گئی تھیں۔ ان میں وہ دونوں ٹرینیں بھی شامل تھیں جو بعد میں حادثے کا شکار ہوئیں۔
وزیرِ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ نظام میں خرابی کے بعد کنٹرول سینٹر نے معاملات سنبھالے اور بعد میں ٹرینوں کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق اس دوران رفتار کی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی تھی۔
پوینتے کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ 'ناقابلِ فہم حالات میں' کیا گیا، اور اسی فیصلے کے نتیجے میں رینفے کی ٹرین آگے پٹری پر کھڑی ایریو کی ٹرین سے جا ٹکرائی۔