لوگوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان چھوڑنے کی اجازت ہوگی، طالبان کی سو سے زائد ممالک کو یقین دہانی

طالبان نے کہا ہے کہ تمام غیر ملکی اور اہل افغان شہری امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی افغانستان چھوڑ سکیں گے۔ دوسری جانب برطانوی وزیرِ خارجہ آج جی سیون اور دیگر ممالک کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں افغانستان کے متعلق بات کی جائے گی۔

لائیو کوریج

  1. افغان صحافی ہوائی اڈے پر موجود اپنی دوست کے لیے پریشان, میں یہاں مر جاؤنگی مگر میں یہاں سے نہیں جاؤنگی! سوری

    افغانستان سے تعلق رکھنے والی صحافی عائشہ احمد نے ٹویٹ کیا ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ ان کا اپنی ایک دوست سے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جسے انھوں نے وہ علاقہ چھوڑنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

    عائشہ احمد نے اپنی دوست کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ عائشہ احمد کے مطابق انھوں نے اپنی دوست کو متعدد بار فون کیا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ ان کے مطابق ان کے واٹس ایپ پر ان کی دوست کی ابھی بھی آواز محفوظ ہے جس میں وہ میں یہاں مر جاؤں گی مگر یہاں سے نہیں جاؤں گی! سوری

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. دھماکہ بہت زوردار تھا، یہ ایک قیامت خیز لمحہ تھا

    kabul

    کابل میں ایک عینی شاہد نے ایئرپورٹ پر موجود ایک صحافی کو بتایا کہ ایئرپورٹ کے ابے گیٹ کے قریب ہونے والا دھماکہ بہت زوردار تھا۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ جس جگہ پر ہم موجود تھے وہاں اچانک دھماکہ ہوا۔

    اس شخص کے مطابق اس نے دھماکے والی جگہ کے قریب کم از کم 400 سے 500 کے قریب لوگ دیکھے ہیں اور اس شخص کے مطابق اس دھماکے کے کچھ متاثرین غیر ملکی افواج سے تعلق رکھتے تھے۔

    اس عینی شاہد کے مطابق ہم نے سٹریچرز پر زخمیوں کو ہسپتال کی طرف لے کر گئے۔۔۔ اس دوران میرے کپڑے مکمل خون میں لت پت ہو گئے تھے۔

    kabul

    سابقہ مترجم: یہ ایک قیامت خیز لمحہ تھا

    دیبورا ہینز، سکائی نیوز کے فارن افئیرز کے ایڈیٹر ہیں۔ انھوں نے برطانوی افواج کے ساتھ کام کرنے والے ایک سابق افغان مترجم سے بات کی ہے جو اپنی اہلیہ اور چھوٹے بچے کے ساتھ ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے کے لیے اپنی پرواز کا انتظار کر رہے تھے جب یہ دھماکہ ہوا۔

    سابق مترجم کے مطابق یہ قیامت خیز منظر تھا، ہر طرف زخمی افراد تھے۔ انھوں نے سکائی نیوز کی ایڈیٹر کو مزید بتایا کہ اس نے دیکھا کہ لوگوں کے چہروں اور جسم پر خون ہی خون تھا اور وہ ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔

  3. کوئی برطانوی فوجی زخمی نہیں ہوا

    برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکوں میں کسی برطانوی فوجی یا حکومتی اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ ہوائی اڈے کا وہ دروازہ جس کے باہر دھماکہ ہوا وہاں چند دن سے برطانوی فوج کے جوان ہی تعینات تھے

  4. کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکوں کے بارے میں اب تک کیا تفصیلات سامنے آ چکی ہیں

    دھواں

    کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ کے قریب کم از کم دو دھماکے ہوئے ہیں۔ یہ ایئرپورٹ کا وہ گیٹ ہے جسے شہریوں کے انخلا کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ایک دھماکہ بیرون ہوٹل کے قریب ہوا جسے مغربی ممالک اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

    پینٹاگون کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اس دھماکے میں متعدد امریکی اور عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ دھماکے کی جگہ سے ہلاک ہونے والوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

    امریکی حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر گن فائر کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    Kabul

    یہ دھماکے ایک ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب امریکی اور برطانوی حکام نے اپنے شہریوں کو دہشتگردی کے دھماکوں کے خطرات کے پیش نظر ایئرپورٹ کا رخ نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔

    امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو اس صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور وہ دھماکوں کی بعد کی صورتحال کو مانٹیر کر رہے ہیں۔

    برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن دھماکوں کے بعد ایمرجنسی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

  5. ترجیح زیادہ سے زیادہ افراد کا جلد از جلد افغانستان سے انخلا ہے: نیٹو سیکریٹری جنرل

    نیٹو کے سیکریٹری جنرل ہانس سٹولٹنبرگ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کابل ایئرپورٹ کے باہر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کی ترجیح بدستور کم سے کم وقت میں جتنے افراد کو بھی ممکن ہو سکے محفوظ مقام تک پہچانا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. ہوٹل کے قریب دھماکے میں بھی ’متعدد زخمی‘

    برطانیہ کی امورِ خارجہ اور قومی سلامتی کی حکمتِ عملی پر کمیٹیوں کی رکن ایلیشیا کیئرنز نے کا ہے کہ بیرن ہوٹل کے قریب ہونے والے دھماکے میں بھی کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

    بیرن ہوٹل وہ مقام ہے جہاں برطانوی حکام افغانستان سے انخلا کے قابل برطانوی اور افغان شہریوں کی جانچ پڑتال کا عمل ہو رہا ہے۔

  7. کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کے بعد کی تصاویر: زخمیوں کو ریڑھیوں پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

    کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کے بعد ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں زخمیوں کو ہاتھ والی ریڑھیوں کی مدد سے ہسپتال تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ان تصاویر میں ان زخمیوں کے کپڑوں کو خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے۔

    افغانستان کے نجی میڈیا طلوع نیوز نے ٹوئٹر پر کچھ ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں مرد، خواتین اور بچے ۔۔ جن میں سے کچھ نے اپنے سر پر ایک عارضی پٹی باندھ رکھی ہے۔۔ دھماکے کی جگہ سے محفوظ جگہ کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

    وارننگ: کچھ تصاویر قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہیں

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    افغانستان سے تعلق رکھنے والے صحافی بلال سروری جو چند دن قبل کابل سے بیرون ملک جانے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ انھیں اس دھماکے کی خبر ان کے ایک دوست نے دی جو ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑا تھا اور دھماکے سے 15 منٹ قبل اس کی دستاویزات کی تصدیق ہوئی تھی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

    ان کے مطابق اس کے دوست نے دیکھا کہ دھماکے کے بعد متاثرین کو لے جایا جا رہا تھا۔ ان کے مطابق فوری طور پر وہاں ایمبولینس نہیں پہنچ سکی تھیں۔

  8. دھماکے کی جگہ پر ’لاشوں کے ڈھیر‘

    کابل میں موجود بی بی سی کے سکندر کرمانی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھماکے کے مقام کی جو ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں ان میں لاشوں کے ڈھیر دیکھے جا سکتے ہیں اس لیے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ درست ہے۔

  9. فرانسیسی صدر: افغانستان کی صورتحال ہمارے قابو سے باہر ہو سکتی ہے

    فرانس

    فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کے مطابق افغانستان کی صورتحال بہت بگڑ رہی ہے۔

    انھوں نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال اس طرف جا رہی ہے کہ جہاں سے پھر ہم بھی اسے کنٹرول نہیں کر سکیں گے۔ فرانس کے صدر نے مزید کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے اردگرد صورتحال بہت خطرناک ہے۔

  10. کابل دھماکے میں متعدد امریکیوں اور افغانوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق

    امریکی وزارتِ دفاع کے ترجمان جان کیربی کا کہنا ہے کہ کابل کے ہوائی اڈے پر ہونے والے دھماکے میں امریکی فوجی اور عام شہری دونوں ہلاک ہوئے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ کے دروازے کے علاوہ قریب واقع بیرن ہوٹل کے قریب بھی دھماکہ ہوا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. ایئرپورٹ کے گیٹوں سے فوری طور پر دور چلے جائیں: فرانسیسی سفیر

    کابل میں فرانسیسی سفیر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ مزید دھماکوں کے پیش نظر وہ ایئرپورٹ کے تمام گیٹوں سے دور ہو جائیں۔

    انھوں نے ٹوئٹر پر کہا ’تمام افغان دوستوں کے لیے، اگر آپ ایئرپورٹ کے کسی گیٹ کے قریب ہیں تو فوری طور پر وہاں سے ہٹ کر محفوظ مقام کی طرف چلے جائیں۔ کیوں کہ دوسرا دھماکہ ہو سکتا ہے۔‘

    اب سے کچھ دیر پہلے انھوں نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کسی فرانسیسی کی اس واقعے میں زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

    ’آج ایبی گیٹ کے قریب کوئی فرانسیسی فوجی، پولیس اہلکار یا سفارتکار تعینات نہیں تھا‘

  12. امریکی صدر بائیڈن کو سکیورٹی بریفنگ کے دوران دھماکے کی اطلاع دی گئی

    روئٹرز کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کو اس واقعے کے بارے میں اس وقت اطلاع دی گئی جب وہ سکیورٹی کی صورتحال پر حکام کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔

  13. کابل ایئرپورٹ: ہوائی اڈے کے دروازے پر دھماکے کے بعد ایک اور دھماکہ بھی ہوا

    بی بی سی نیوز کے نمائندے جوناتھن بیئل کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے باہر ہونے والے پہلے دھماکے کے بعد ایک دوسرا دھماکہ ہوا، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

    دونوں دھماکے ابے گیٹ کی طرف ہی ہوئے۔ ان کے مطابق یہ کابل ائیرپورٹ کا وہ گیٹ ہے جہاں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد کئی دنوں سے جمع تھی۔

  14. ہسپتال میں زخمیوں کی آمد

    افغانستان میں طلوع نیوز کے مطابق ایئرپورٹ کے گیٹ پر زخمی ہونے والے متعدد افراد کو مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. پیٹاگون کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق

    پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ کابل میں ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. ابے گیٹ پر برطانوی فوجی تعینات تھے مگر کسی برطانوی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی

    کابل

    برطانیہ کے ایک دفاعی ذریعے نے بی بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ ابھی تک اس دھماکے میں کسی برطانوی فوجی کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ کے ابے گیٹ پر حالیہ دنوں میں ہی برطانوی فوجی تعینات کیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ ابے گیٹ کابل ایئرپورٹ کے ان تین گیٹس میں سے ایک ہے، جسے دہشتگردی کے حملے کے خطرے کے پیش نظر بند کر دیا گیا تھا۔

    ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ایک خود کش حملہ آور نے کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر جو بائیڈن کو بھی اس حملے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ابھی تک اس دھماکے میں نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ایئرپورٹ پر گن فائر کی بھی اطلاعات ہیں۔

  17. بریکنگ, کابل ایئرپورٹ دھماکہ: طالبان کے مطابق کم از کم 11 افراد ہلاک

    طالبان کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ کابل ائیر پورٹ پر حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    طالبان کے مطابق اس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور بعض طالبان گاڑڈ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    ابھی ان اطلاعات کی دوسرے ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

  18. ایک نہیں دو دھماکے ہوئے ہیں: ترک وزارت دفاع

    ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے باہر دو دھماکے ہوئے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

  19. بریکنگ, کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکہ

    کابل کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کیربی نے اپنے ٹویٹ میں کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے کہا کہ ابھی اس دھماکے میں جانی نقصان کے بارے میں کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ ان کے مطابق جب ان کے پاس مزید معلومات جمع ہوں گے تو وہ اضافی تفصیلات بھی شیئر کر دیں گے۔

  20. مغرب نے غلطیاں دہرائیں تو پاکستان مزید ایک پناہ گزین لینے کو بھی تیار نہیں: معید یوسف

    معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کئی ماہ سے طالبان سے براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ان ممالک کا اثر و رسوخ آج پاکستان سے زیادہ ہے کیوں کہ طالبان چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت کو قبول کیا جائے، انھیں مستقبل کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے ’ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، آپ کے پاس ہیں‘۔

    انھوں نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی کہ اگر طالبان مخلوط حکومت قائم نہیں کرتے تو کیا پاکستان اس کو تسلیم کر لے گا۔

    معید یوسف نے کہا کہ پاکستان جو کچھ کر سکتا ہے کر رہا ہے لیکن یہ ایک مشترکہ کوشش ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ ایک عام افغان کو یہ اشارہ دیا جا رہا ہے کہ مغرب کو صرف ان کی پرواہ ہے جو ان کے اداروں اور سفارتی مشنز کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ’ہم افغانستان کو تنہا چھوڑنے کی غلطی کو دہرا رہے ہیں، اس سے بحران پیدا ہوگا۔‘

    انھوں نے کہا کہ اس سے پاکستان متاثر ہوگا اور پاکستان میں پہلے سے 30 لاکھ پناہ گزین موجود ہیں ’اور ہم مزید ایک فرد بھی لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘