آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

کورونا کا تیل پیدا کرنے والے ممالک پر اثر، معیشت 7.6 فیصد تک گِر سکتی ہے

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک دو لاکھ بارہ ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ جنوبی کوریا میں طبی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ’کووڈ 19 کے معاملے میں ہرڈ امیونیٹی ایک خوش فہمی ہے‘ جبکہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کی حکومت نے آکسیجن گیس کا پلانٹ لگانے کا حکم دیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, متحدہ عرب امارت نے پاکستان سے آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

    متحدہ عرب امارت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان سے آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔

    متحدہ عرب امارت کی جانب سے جاری ٹریول الرٹ کے مطابق پاکستان سے آنے والی تمام پروازیں اس وقت تک منسوخ رہیں گی جب تک پاکستان امارات جانے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا کوئی طریقہ کار نہیں بنا لیتا۔

  2. بی بی سی اردو کی لائیو کوریج جاری ہے!

    کورونا وائرس سے جڑی اہم خبروں، تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ نئے ہفتے کی شروعات کرنے سے پہلےآپ کو وہ سب کچھ یہاں ملے گا جو آپ کے لیے جاننا ضروری ہے۔

    گذشتہ چند دنوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیا کیا ہوا؟ جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

  3. کورونا ٹیلی تھون: وزیر اعظم کی احساس ٹرانسمیشن میں مولانا طارق جمیل اور جاوید میانداد کے بیانات پر سوشل میڈیا پر بحث