بریکنگ, پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: عید الضحیٰ کے پیشِ نظر چار روزہ مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان, ایم اے جرال، صحافی

،تصویر کا ذریعہM. A. Jarral
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عید الضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ختم کرتے ہوئے چار روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 29 جولائی کی رات 12 بجے سے 2 اگست کی رات 12 بجے تک ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سیاحوں کی آمد پر پابندی رہے گی جبکہ سیاحتی مقامات اور پارکس بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل و کریانہ سٹورز، پیٹرول پمپ، بیکریاں، سبزی و فروٹ، گوشت کی دکانیں طہ شدہ ضابطہ اخلاق کھلی رہیں گی اور ان پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پی کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال رہے گی۔




















