آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے لائیو نتائج
امریکہ بھر میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں ڈیموکریٹس کو واضح برتری ملتی نظر آ رہی ہے۔
ان انتخابات میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں کے لیے نمائندگان کا انتخاب ہوا ہے جبکہ کچھ ریاستوں میں گورنر سمیت کچھ ریاستی سطح کے نمائندوں کے چناؤ کے لیے بھی ووٹ ڈالے گئے۔
وسط مدتی انتخابات کے نتائج اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کون سی سیاسی جماعت - ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی یا اپوزیشن ڈیموکریٹ پارٹی کانگریس کو کنٹرول کرتی ہے اور صدر کے لیے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔
ابھی تک ڈیموکریٹس کے لیے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ وہ سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان دونوں میں اکثریت حاصل کر کے کانگریس کا کنٹرول واپس لے سکتے ہیں۔
'BBC News اردو' ایڈیشن کا انتخاب کریں اور نیوز الرٹس، تحقیقاتی اور تفصیلی رپورٹس، سب کچھ ایک ہی جگہ پر حاصل کریں۔
نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں ہے۔