جنوبی افریقہ نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کر لیا
بریکس کے قائم کردہ نئے ترقیاتی بینک نے جنوبی افریقہ کے لیے کووڈ 19 ایمرجنسی قرضے کی مد میں ایک ارب ڈالر کی منظوری دی ہے تاکہ عالمی وبا کے دوران ملک سماجی و معاشی اثرات کا مقابلہ کر سکے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنونی افریقہ عالمی وبا سے قبل بھی بحران کا شکار تھا لیکن اب صنعتی اعتبار سے افریقہ کا سب سے ترقی یافتہ ملک کڑِے امتحان سے گزر رہا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق: ’یہ قرضہ فوری مطالبے کی صورت میں جنوبی افریقہ کی حکومت کو دیا جا رہا ہے۔‘
امکان ہے کہ وزیر خزانہ بدھ کو پالیمان کے سامنے ایک ایمرجنسی بجٹ پیش کریں گے جس میں اخراجات میں بڑی تبدیلی کی جائے گی۔
ملک میں دو ماہ تک سخت اقدامات رہے لیکن اب معاشی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے صورتحال میں نرمی لائی گئی ہے۔
یہاں اب تک کورونا کے کل 87,715 مصدقہ متاثرین ہیں اور 1831 اموات ہوئی ہیں۔
نئے ترقیاتی بینک کی بنیاد بریکس نے ڈالر تھی جس کے رکن برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ ہیں۔