وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال صوبے بھر میں خطرناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے اور آج مزید 49 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے جو صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کی ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
اب تک سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 1013 ہو چکی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13642 ٹیسٹ کئے گئے جو ایک ریکارڈ ہے جس کے بعد آج 2894 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو سب سے زیادہ ہیںگ ’
سندھ
اب تک 354129 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 65163 ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ
سندھ کے مطابق اس وقت 31425 مریض زیر علاج ہیں، اور ان میں سے 673 مریض تشویشناک حالت میں ہیں اور 113 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ آج 1691 مریض صحتیاب ہوکر عام زندگی کی طرف لوگ گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں اب تک 32725 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کی حفاظت کی خاطر مختلف علاقوں میں منتخب لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ’آپ کے تعاون سے ہم عوام کو اس وبائی صورتحال سے نکال لیں گے۔ یہ وقت اتحاد، ایک دوسرے کی حفاظت اور احتیاط کا ہے۔‘