’جاپان میں ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
دارالحکومت ٹوکیو میں ایک دن میں ریکارڈ نئے متاثرین کے سامنے آنے کے باوجود جاپانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں دوبارہ ایمرجنسی عائد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
مقامی اخبار جاپان فارورڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق چیف کیبیٹ سکیریٹری یوشیہدی سوگا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس وائرس کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی کڑی نگرانی کر رہی ہے اور اس حوالے سے ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
حکومتی ترجمان کے مطابق ٹوکیو میں منگل کو 224 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ تقریباً 80 فیصد ایسے افراد متاثر ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ جاپان نے اپریل میں اس وقت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا جب ٹوکیو اور اوساکا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ تاہم یہ ایمرجنسی مئی میں ہٹا دی گئی تھی۔ اس کے بعد جاپان میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی۔
جاپان میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 20،100 ہے جبکہ اس وبا سے کل 980 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔




