کورونا وائرس: اتوار کو دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں اب تک دو لاکھ 51 ہزار سے زیادہ افراد میں اس مرض کی تصدیق جبکہ 5265 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اتوار کو دنیا بھر میں کورونا کے ریکارڈ دو لاکھ 30 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, دنیا بھر سے تازہ ترین

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 564,506 ہو گئی ہے۔

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 12,684,409 تک پہنچ چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی جہاں تعداد 134,777 پہنچ چکی ہے۔

    دیگر ممالک کے اعداد و شمار کچھ یوں ہیں

    برازیل: 71,469

    برطانیہ: 44,883

    اٹلی: 34,945

    میکسیکو: 34,730

    فرانس: 30,007

    سپین: 28,403

    انڈیا: 22,123

    ایران: 12,635

    پیرو: 11,682

  2. کورونا وائرس: اسرائیلی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں ہزاروں شریک

    Corona

    اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ہزاروں شہریوں نے احتجاج کیا۔ ان کا موقف ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران حکومت کے ناقص معاشی اقدامات اور اس عرصے میں حکومتی ناکامیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

    یہ شہری رابن سکوائر میں جمع ہوئے۔ ان میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جنھوں نے ماسک پہن رکھے تھے تاہم انھوں نے سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھا ہوا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے امدادی رقوم تاخیر سے مل رہی ہیں۔ اس احتجاج کا انعقاد چھوٹے درجے کے تاجروں، ملازمین اور فن کاروں کے گروپس نے کیا ہوا تھا۔

    ان میں سے اکثریت ایسے افراد کی تھی جو کورونا وائرس کی وجہ سے اب معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ ان کے روزگار کے ذرائع ٹھپ ہو چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے جو امدادی سکیم سے انھیں رقم ملنی تھی وہ ابھی تک نہیں ملی۔

  3. ٹرمپ نے آخر کار پبلک میں ماسک پہن ہی لیا!

    Corona

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد عوامی سطح پر پہلی بار ماسک پہنا ہے۔

    وہ والٹر ریڈ ملٹری ہسپتال کا دورہ کر رہے تھے جو واشنگٹن کے باہر ہے۔ وہاں وہ زخمی سپاہیوں اور صحت کے شعبے سے منسلک اہلکاروں سے ملے۔

    وائٹ ہاؤس سے نکلتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی ماسک کے خلاف نہیں رہا مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس کا وقت اور جگہ ہوتی ہے۔

    اس سے پہلے انھوں نے اپنے ڈیموکریٹک حریف جوبائیڈن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔

    لیکن پھر سنیچر کو انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جب آپ ہسپتال میں ہوں اور کسی خاص جگہ پر جہاں آپ بہت سے سپاہیوں اور لوگوں سے مل رہے ہوں، چند صورتحال میں، میرا خیال ہے ماسک پہننا اچھی بات ہے۔

  4. لاک ڈاؤن کے دنوں میں پُرانی محبت سے تعلق بحال کرنے کی کہانیاں

  5. کیا پاکستان میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار قابل بھروسہ ہیں؟

  6. انڈیا: کورونا وائرس کے مریضوں کو زندہ رکھنے کی جدوجہد

  7. بریکنگ, پاکستان: 74 اموات، کورونا کے 25,21 نئے مریض

    پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 74 مریض ہلاک ہو گئے ہیں اور 25,21 مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    اس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5,197 ہو گئی ہے۔

    اتوار کی صبح جاری تحریری بیان میں ادارے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کل 1820 وینٹیلیٹرز میں سے 393 پر کورونا کے مریض موجود ہیں۔

    11 جولائی کو کورونا کی تشخیص کے لیے کل 24211 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وقت ملک بھر میں مصدقہ قعال مریضوں کی تعداد 86975 ہے۔

    اب تک 156,700 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والے 74 افراد میں سے 70 مختلف ہسپتالوں جبکہ چار کی ہلاکت گھر میں ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 248,872 ہے۔

    دارالحکومت اور صوبوں سمیت پاکستان بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 1,562,638 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 733 ہسپتالوں میں 4,152 مریض موجود ہیں۔

  8. کیا کورونا وائرس کی دوسرے لہر آنے کو ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    جہاں دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عائد پابندیوں میں نرمی ہو رہی ہے وہیں اس امر پر بھی توجہ مرکوز ہے کہ اس وبا کی دوسری لہر سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔

    مزید جانیے اس ویڈیو میں۔

  9. آپ کے سوالات اور ڈاکٹر فہیم یونس کے جوابات

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کورونا کو لے کر ہم سب کے ذہن میں بہت سے سوالات ہیں۔ خاص طور پر پاکستان میں ٹائیفائیڈ اور کورونا کے بیچ تشخیص کرنے کے حولے سے کیا اقدام لیے جانے چاہئے؟

    ایسے ہی کئی سوال ہم نے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر فہیم یونس سے پوچھے۔ ان کے جواب جاننے کے لیے محمد ابراہیم کی یہ ویڈیو ملاحظہ کریں۔۔۔

  10. امیتابھ میں کورونا کی تشخیص:’آپ جلدی ٹھیک ہو جائیں، مجھے آپ سے ملنا ہے‘

  11. بریکنگ, پاکستان: پنجاب میں کورونا کے 565 نئے مریض، مزید 21 افراد دم توڑ گئے

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے 565 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 86556 ہو گئی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 اموات کے ساتھ صوبے میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2006 ہو گئی ہے۔

    پنجاب میں اب تک 55175 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. کیا لاک ڈاؤن میں پھنسے سائنسدانوں کی جگہ ربورٹس لے لیں گے؟

    روبوٹ

    برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیورپول کے سائنسدانوں نے اپنے ایک روبوٹ ساتھی کی رونمائی کی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران اُن کی لیبارٹری میں کوئی وقفہ لیے بغیر تحقیق کرنے کے کام میں مصروف ہے۔

    اس محقق روبوٹ کی مالیت ایک لاکھ پاؤنڈ ہے اور یہ بذاتِ خود حاصل کردہ نتائج سے سیکھتا ہے تاکہ آئندہ تجربوں کو مزید بہتر بنا سکے۔

    اس روبوٹ کو بنانے والوں میں سے ایک بینجامن برگر نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’اس روبوٹ میں آزادی کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت ہے جس کے باعث میں گھر سے کام کرنے کے قابل ہو جاتا ہوں۔‘

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی کے ذریعے سائنسی دریافتیں ’ہزار گنا تیز‘ ہو سکتی ہیں۔

  13. بریکنگ, اداکار امیتابھ بچن کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی کورونا وائرس سے متاثر

    بچن

    اس سے قبل ہم یہ رپورٹ کر چکے ہیں کہ انڈیا کے معروف اداکار امیتابھ بچن کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں تاہم اب سے کچھ دیر قبل ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    انھوں نے کہا کہ ان کے والد اور خود ان میں اس بیماری کی علامات کی شدت انتہائی کم ہے۔

    انھوں نے تمام افراد سے گزارش کی کہ وہ گھبرائیں نہیں۔

  14. بریکنگ, پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 32 نئے مریض، ایک ہلاکت

    کشمیر

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 خواتین سمیت 32 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1564 ہو گئی ہے۔

    ان کے مطابق کورونا وائرس کے باعث کوٹلی میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔

    صحافی ایم اے جرال کے مطابق ڈاکٹر نجیب نقی نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے آٹھ افراد کا تعلق مظفرآباد، آٹھ افراد کا میرپور، 13 افراد کا بھمبر اور تین افراد کا تعلق کوٹلی سے ہے۔

    ان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 48 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس خطے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 942 ہو گئی ہے۔

  15. کیا کلورین کورونا وائرس کو مار سکتی ہے؟, جیمز گیلیگھر، بی بی سی نیوز

    pool

    جی ہاں۔

    کلورین کو سوئمنگ پولز کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور آسانی سے وائرس، بشمول کورونا وائرس، اور دوسرے سخت جان کیڑوں کو مفلوج بنا سکتی ہے۔

    کیمیکل کو درست مقدار میں استعمال کرنا چاہیئے اور یہ معیاری پریکٹس ہو گی۔

    پول میں دو طرح کی انفیکشن کا رسک ہوتا ہے۔ دوسرے تیراکوں سے اور اس پانی سے جسے انھوں نے کونٹیمینیٹ کیا ہو سکتا ہے۔

    حکومت کے سائنس کے مشیر ’سیج‘ کے مطابق پانی سے وائرس لگنے کے امکانات ’نا ہونے کے برابر‘ ہیں۔ لیکن سوئمر سے دو میٹر کی دوری پہ، جب شاید آپ کم گہرے پانی میں اپنا سانس درست کر رہے ہوں گے، موجود رہنا ایک بہت بڑا رسک ہے۔

    یاد رکھیں کہ رسک صرف پول سے نہیں ہے۔ کورونا وائرس قریبی رابطوں سے پھیلتا ہے، سو کپڑے بدلنے کی تنگ جگہوں پہ بھی محتاط رہیں۔ اور یہ وائرس لاکروں، بینچوں، شاور کے بٹنوں اور نلکوں پر بھی ہو سکتا ہے۔

  16. بریکنگ, کورونا وائرس: برطانیہ میں مزید 148 ہلاکتیں، 820 نئے مریض

    برطانیہ

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ بھر میں 148 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق برطانیہ میں مزید 820 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔

    اس طرح برطانیہ بھر میں اب تک کل 288953 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 44798 اس وائرس کے باعث ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

  17. پلازمہ عطیہ کرنے کا کیا فائدہ ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    پاکستان میں پلازمہ کے عطیہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کو خاصی مدد ملتی ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق پلازمہ کا عطیہ دینا بے حد ضروری ہے لیکن لوگوں میں اس بارے میں اب بھی بہت سے خدشات پائے جاتے ہیں۔

    پلازمہ کا عطیہ کیا ہے، یہ کیوں ضروری ہے اور یہ ہوتا کیسے ہے، ان تمام سوالات کے جواب دے رہے ہیں ڈاکٹر طاہر شمسی اس ویڈیو میں۔

  18. بریکنگ, اداکار امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص، ہسپتال منتقل

    امیتابھ بچن

    انڈیا کے معروف اداکار امیتابھ بچن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔ انھوں نے اس بات کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    انھوں نے بتایا کہ انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے گھر والوں اور سٹاف کے ٹیسٹ بھی کیے جا چکے ہیں جن کے نتائج ابھی آنے ہیں۔

  19. ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟

    روش

    دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے وہیں اس کی ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

    تاحال اس بیماری کا علاج دریافت نہیں کیا جا سکا ہے لیکن پاکستان میں اس وبا کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات کی بھرمار دیکھی گئی جس میں مختلف ادویات، جڑی بوٹیوں یا پھر کھانے پینے میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو اس بیماری سے صحت یابی میں مددگار یا پھر اس کا علاج ہی قرار دے دیا گیا۔

  20. بریکنگ, صوبہ خیبرپختونخوا میں متاثرین کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی، مزید 13 ہلاکتیں

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں میں 303 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 13 ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

    اب تک صوبے میں کل 30078 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 1087 ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

    صوبے میں اب تک 20762 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔