BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو , امریکہ کے ساتھ معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو دو روز میں بحال کیا جا سکا ہے: ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کی بنیاد ایران کا سات نکاتی منصوبہ ہے جسے اب مختصر کر دیا گیا ہے اور یہ ’دو دن کے اندر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔‘
’انڈر ورلڈ کا خوف‘ یا مجبوری‘: امیتابھ بچن نے مداحوں سے ملاقات کے لیے بُلٹ پروف شیشے کا سہارا کیوں لیا؟
گذشتہ ماہ اداکار ٹائیگر شروف پر حملے کے واقعے اور اس کے بعد امیتابھ بچن کی رہائش گاہ ’جلسہ‘ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد حکام نے ان کی سکیورٹی بڑھا دی تھی۔
پاکستانی شہریوں کے لیے قطر پہنچ کر ’مفت ویزا‘ حاصل کرنے کی سہولت بحال، مگر شرائط کیا ہیں؟
قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت دوبارہ بحال کر دی ہے، جس کے تحت اہل مسافر قطر پہنچنے پر 30 روز تک کے لیے مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکیں گے۔ یہ سہولت مارچ 2026 میں معطل کر دی گئی تھی۔
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سے قبل تنازع: ڈیموکریٹ امیداوار عبدل السید کو اپنی ہی جماعت کے اندر مخالفت کا سامنا
امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل مشیگن کی اہم سینیٹ دوڑ میں غیر معمولی سیاسی تنازع سامنے آ گیا ہے۔ ڈیموکریٹک کانگریس رکن ہیلی سٹیونز نے اپنی جماعت کے امیدوار عبدل السید کے بجائے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان کر دیا، ڈیموکریٹ رہنماؤں نے اسے ’غداری‘ قرار دیا ہے۔
امریکہ میں طیارہ حادثے سے قبل کاک پٹ سے آخری کال: ’ہمارا وقت ختم ہو گیا ہے‘
امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک لیئر جیٹ 60 کاروباری طیارہ رہائشی علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام نو افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کلب مار اے لاگو سے چند میل کے فاصلے پر پیش آیا۔
سیالکوٹ واقعے پر ’مفرور‘ مسٹر پتلو کا ویڈیو بیان، مریم نواز اور فیلڈ مارشل سے اپیل: فراز سٹیڈیم میں ہوا کیا تھا؟
سیالکوٹ کی پولیس نے مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے دو افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر ٹک ٹاکر انصر محمود عرف ’مسٹر پتلو‘ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے چھ افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مسٹر پتلو سمیت دیگر ملزمان مفرور ہیں
’سنتھیٹک آئڈنٹیٹی فراڈ‘: پاکستانی اور انڈین شہریوں کے گروہ نے کینیڈا میں ’لاکھوں ڈالر‘ کا مبینہ فراڈ کیسے کیا؟
این سی سی آئی اے کے مطابق پاکستانی اور انڈین شہریوں کی جانب سے کیے گئے مبینہ فراڈ کی مالیت ممکنہ طور پر لاکھوں کینیڈین ڈالر تک پہنچتی ہے جبکہ فراڈ سے سب سے زیادہ متاثر رائل بینک آف کینیڈا ہے۔ یہ گروہ فراڈ کیسے کرتا تھا اور کیسے پکڑا گیا؟
المایدہ: قطر سے ’پاکستان آنے والے‘ ایل این جی ٹینکر پر حملے کا معمہ جس کے عملے میں چھ انڈین شہری بھی شامل تھے
قطر گیس ٹرانسپورٹ کمپنی ناقلات نے اپنی ویب سائٹ پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’المایدہ‘ جمعے کی شام کو خلیج فارس میں نامعلوم اشیا کی زد میں آیا۔ قطر اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز کے قریب خلیج فارس میں مائع گیس (ایل این جی) لیجانے والے ٹینکر کو نشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کی ہے
پاکستان میں پانچ سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت: کیا صارفین کے لیے استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمت کم ہو پائے گی؟
وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے بعد درآمد کنندگان اب پانچ سال سے زیادہ پرانی استعمال شدہ گاڑیاں بھی بیرون ممالک سے درآمد کر سکیں گے۔ استعمال شدہ پرانی گاڑیوں کے حوالے سے پالیسی کیا تھی اور اب کیا تبدیل ہوا ہے؟
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































